پشاور (اے پی پی) پشاور کی سرکاری جامعات میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کااعلان کردیاگیا جامعہ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق حاضری صبح 7:30 اور چھٹی دوپہر 1:30بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12بجے ہوگی، کیمپس کی دوسری جامعات پشاور یونیورسٹی کی پیروی کرینگی‘ البتہ اسلامیہ کالج میں حاضری 8بجے اورچھٹی 1:30بجے ہوگی۔