• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کپتان اور پاکستانی کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد نے سابق آل رائونڈاور کپتان شاہد خان آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی نے نامناسب رویہ اختیار کیا،اس نے کتاب سے پیسے کمانے کےلئے ایسی باتیں کہیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب سے پیسہ نہیں بنایا بلکہ اس سے ہونے والے سارے پیسے امدادی کام میں دے دئے، مجھے عزت اللہ نے دی،میرے لئے قوم دعائیں کرتی ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی اب بدل چکے ہیں،وہ پہلے کچھ تھے اور اب کچھ اور ہیں،اگر میں نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہے تو معانگی مانگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے کینیڈا میں جو سنچری بنائی،میں اسے سمجھتا رہا،صلو بھائی سے پوچھیں آفریدی کو کون گائیڈ کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین