پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیویلپمنٹ میشن اور پرفیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز کے تعاون سے نمل یونیورسٹی پشاور کیمپس میں آئس کے روک تھام کیلئے معلوماتی سٹیج ڈرامے کا اہتمام کیا ۔ اس ڈرامہ کے ذریعے نوجوانوں کو دکھا یا گیا کہ کس طرح آئس کا نشہ انکے کیرئیر اور زندگی کو تباہ کر کے رکھتی ہے۔ چیئرمین پرفیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ایمان جمیل نے کہا کہ ہم پختونخوا کے نوجوانوں کو آئس کی لعنت سے بچانے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ڈویلپمنٹ میشن زرتاشہ جمال نے کہا کہ یہ ہماری مشن کی شروعات ہے اسے ہم ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز کی مدد سے صوبے کے تمام تعلیمی مراکز بشمول زم شدہ اضلاع میں بھر پور مہم چلائیں گے۔