• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خود بھی ہنسیں، دوسروں کو بھی ہنسائیں اورپریشانیاں دور بھگائیں ، دنیا بھر میں ورلڈ لافٹر ڈے آج منایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں مختلف ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اوردیگر عوامی مقامات پر جمع ہوگی اور دل بھر کر قہقہے لگاتے دکھائی دینگے۔

ہنسنے، مسکرانے اور کھلاکھلانے سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ طویل عمری کا راز بھی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پریشانیوں سے نجات سے لے کر زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کے لئے بھی ہنسنا بیحد ضروری ہے۔

اس دن کی افادیت کو اْجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز منعقد کروائے جائینگے اور لوگوں میں خوش رہنے اور ہنسنے کا شعور بیدار کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ لافٹر ڈے ہر سال مئی کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین