• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ’’قرآن پاک‘‘ ہے، اسلامک انٹرنیشنل سروے کی رپورٹ

راچڈیل (ہارون مرزا) دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن پاک ہے اسلامک انٹرنیشنل سروے کے مطابق میں کوئی بھی ایسی کتاب نہیں جو اس قدر پڑھی گئی ہو یا پڑھی جاتی ہے جتنا قرآن پاک پڑھا جاتا ہے صرف رمضان المبارک کے30دنوں میں دنیا بھر کے 2.18 بلین مسلمان قرآن پاک کو 1.5 بلین سے زائد مرتبہ پڑھتے ہیں جبکہ ہر سال تین بلین سے زائد قرآن پاک پڑھا جاتا ہے جبکہ اسی طرح دنیا میں کوئی ایسا تہوار نہیں ماسوائے عید کے جو رمضان المبارک کے اختتام پر اجتماعی طور پر منائی جاتی ہے، اس تہوار کے موقع پر 2.1 بلین مسلمان عید کی نماز پڑھتے ہیں جبکہ دنیا کے کسی مذہب میں بھی اتنی وسیع تعداد ایک ماہ روزے نہیں رکھتی سب سے زیادہ قرآن پاک مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران پڑھا جاتا ہے مسجدالحرام میں صرف تیس رمضان کے دنوں میں چالیس لاکھ سے زائد مرتبہ قرآن پاک تلاوت کی جاتی، دوسرے نمبر پر مسجد نبوی ہےجہاں پر تقریباً15 لاکھ سے زائد مرتبہ قرآن پاک کی تلاوت ہوتی ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مساجد سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد آٹھ لاکھ سے زائد ہے ہر گلی کوچے بازار میں چھوٹی اور بڑی مساجد ہیں تاریخی مساجد کی تعداد ہزاروں میں ہے سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چند ایک اقلیتی فرقے کے لوگ موجود ہیں مگر ان کی عبادت گاہ نہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ عبادت گاہیں مساجد ہیں ان کی کل تعداد اب تک گنی نہیں جا سکی مگر ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد مساجد ہیں سروے کے حوالے سے سب سے بڑا اسلامی ملک انڈونیشیا ہے جہاں رجسٹرڈ مساجد کی تعداد آٹھ لاکھ تیسرے نمبر پر انڈیا جہاں رجسٹرڈ مساجد کی تعداد تین لاکھ چوتھے نمبر پر پاکستان جہاں رجسٹر مساجد کی تعداد 295000 کے قریب ہے یورپ میں سب سے زیادہ مساجد برطانیہ میں ہیں جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ہزار سے زائد مساجد ہیں، جاپان میں دو مساجد، پولینڈ میں تین مساجد، روس میں 4 ،آسٹریا میں 205 چین میں 39 ہزا،ر جرمنی میں تین ہزار، امریکہ میں سو مساجد ہیں جن ممالک میں مساجد نہیں ان کی تعداد ایک درجن سے بھی کم ہے دنیا کی سب سے بڑی مساجد کی فہرست میں مسجد الحرام مسجد نبوی مسجد اقصی مسجد الکبیر الجزائر مسجد قرطبہ جامعۃ الازہر مناما مسجد بحرین مسجد اتحاد انڈونیشیا اسلامی مرکز ایشیا ایمانی مسجد چین جبکہ دسویں نمبر پر بادشاہی مسجد لاہور دنیا میں گیارویں نمبر پر سب سے بڑی مسجد برطانیہ کے شہر لندن میں بیت الفتح جمیعت الفلاح چٹاگانگ بیت المکرم بیت الرحمن انڈونیشیا 15 ویں نمبر پر سب سے بڑی مسجد اسفی مسجد لکھنو انڈیا میں ہے, دنیا میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے اسماعیل کے ہمراہ خدا کا گھر بنایا جب کہ نبی کریم نے دنیا میں سب سے پہلی مسجد قبا کی تعمیر کی- بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کو مساجد کا شہر قرار دیا جاتا ہے جہاں سات سو مساجد ہیں دنیا میں سب سے چھوٹا اسلامی ملک مالدیپ ہے جس کی آبادی تین لاکھ ہے اس وقت دنیا میں سب سے بڑی مسجد ابوظبی میں تعمیر کی جا رہی ہے پاکستان میں دس خوب صورت ترین مساجد میں فیصل مسجد پہلے نمبر پر دوسرے نمبر پر بادشاہی مسجد شاہ جہان مسجد ٹھٹھہ مسجد طوبیٰ کراچی مسجد مہابت خان پشاور مسجد وزیر خان لاہور عید گاہ مسجد ملتان موتی مسجد لاہور قلعہ مسجد سنہری لاہور شامل ہیں جبکہ بادلوں والی مسجد مدینہ شریف میں مسجد نبوی کا حصہ ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قحط سالی کی وجہ سے بارش کے لیے دعا کی دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں جس کے روزوں کے دوران دنیا کی سب سے بڑی خیرات کی جاتی ہو یہ صرف ماہ رمضان ہے جس میں مسلمان سب سے زیادہ خیرات اول لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی افطاری ہوتی ہے جس کے دوران کم سے کم پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان افطاری کے وقت بیک وقت روزہ کھولتے ہیں اسی طرح مسجد نبوی دوسرے نمبر پر ہے جہاں بیک وقت کم از کم دس لاکھ سے زائد افراد روزہ کھولتے ہیں ہیں کوئی ایسا مذہب نہیں جس میں فطرانہ ادا کیا جاتا ہو، نماز عید سے قبل یہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ مقرر کردہ رقم یا خوراک فطرانہ کے طور پر غریبوں میں تقسیم کریں۔

تازہ ترین