• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قائد آباد میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قائد آباد پل پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور موٹرسائیکل پر بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین