پشاور (خصوصی نامہ نگار)رجسٹرار کی یقین دہانی کے بعد پشاور یونیورسٹی کی درجہ چہارم اور سوئم نے آج ہونے والی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیاکلاس تھری اور فور کے صدور مذکر شاہ ، ارباب فرمان اور پرووائس چانسلر پروفیسر جوہر علی بھی موجود تھے۔رجسٹرار آفس سے مطالبات کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ سلیکشن کمیٹی نے بھی طریقہ کار وضع کرنے کے عمل کو مکمل کر کے تحریری احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر زاہد گل نے یونین کے صدور پر زور دیا کہ وہ پرو سیجر پریکٹس کو سمجھنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر عجلت اور یک طرفہ فیصلوں سے اجتناب کریں ۔