آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ و ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ’ایم اور ایچ (m&h) لکھ کر میگھن اور ہیری کو مبارک باد دی ہے۔ (ایم یعنی میگھن اور ایچ مطلب ہیری)

پریا نکا اور میگھن کی دوستی سے متعلق پچھلے دنوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اُن کے درمیان ناراضگی چل رہی ہے جبکہ پریانکا نے اُن تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئےبتایا کہ میگھن اب بھی اُن کی بہترین دوست ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا کہ اُن کے لیے دوستی ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔

پریانکا نے پیر کو اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ہمراہ میٹ گالا 2019 میں شرکت کی، وہ وہیں موجود تھیں جب انہیں اطلاع ملی کہ میگھن اور ہیری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے بے حد مصروفیت کے باوجود شاہی جوڑے کو مبارک باد دی۔

پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کی دوستی 2016 میں ہوئی تھی جب انہوں نے ایک ساتھ ایک امریکی ٹی وی شو میں کام کیا تھا۔ اُس دوران پریانکا اور میگھن نے ایک دوسرے کے ساتھ کئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جس سے اُن کے درمیان گہری دوستی صاف واضح ہوتی ہے لیکن شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد میگھن مارکل کا انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ہیری اور میگھن کی شادی 19 مئی 2018 کو ہوئی تھی جس میں کئی نامور شخصیات کے علاوہ اداکارہ پریانکا نے بھی شرکت کی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں