• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوول میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف دس کے مجموعی اسکور پر فخرزمان تین رنز بناکر آرچر کی گیند پر سلپ میں جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فخرزمان کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہ کرسکے اور صرف 16رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 45 رنز تھا۔

نئے آنے والے بیٹسمین حارث سہیل تھے، انہوں نےامام الحق کے ساتھ مل کر پراعتماد انداز میں اننگز آگے بڑھائی اور 2 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 80 رنز تک پہنچادیا۔

19 ویں اوورز کا کھیل جاری تھا کہ ایک بار پھر بارش ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔

انگلینڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

 انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

بارش سے متاثرہ میچ کو 47، 47 اووز تک محدود کردیا گیا تھا۔

آج کے میچ کے لئے پاکستان ٹیم امام الحق، فخرزمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشریف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر پر مشمتل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جیمس ونس، جانی بیرسٹو، جوئے روٹ، ایون مورگن، جوس بٹلر، بین اسٹوک، جوئے ڈینلی، عادل رشید، جوفرا آرچر، کرس ووکش اور لیام پلنکیٹ شامل ہیں۔

محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لئے پاکستان اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی ورلڈ کپ میں انٹری کا انحصار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں کارکردگی پر ہے۔

ورلڈ نمبر ون پاکستان کو دورہ انگلینڈکےآغاز میں واحد ٹی20 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 82ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں،جن میں انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا۔

پاکستان نے 31فتوحات حاصل کی، جبکہ 49 انگلینڈ کے نام رہے اور2 بے نتیجہ رہے۔ انگلینڈ میں دونوں ٹیموں میں 42میچ ہوئے پاکستان نے 15 جیتے اور انگلینڈ26میں فاتح رہاجبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

2017کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم اوول میں آج پہلی بار میچ کھیل رہی ہے۔

تازہ ترین