• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں سوئی ناردرن کی طرف سے 32 لاکھ سے زیادہ صارفین کو اضافی گیس بل بھجوائے جانے کا معاملہ حل ہونے کو نہیں آرہا۔

وزیراعظم کے احکامات کے باوجود گیس صارفین کی اکثریت ابھی تک رقم کی واپسی منتظر ہے۔

اقساط میں بل جمع کرانے والے صارفین کے بل اب اتنے بڑھ چکے ہیں کہ سوئی ناردرن نے میٹر ہی اتارنے شروع کر دیئے۔

جنوری میں سوئی ناردرن کی طرف سے گھریلو صارفین کو گیس کے اضافی بل بجھوائے گئے۔

سابق وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے حکومتی غلطی تسلیم بھی کی اور کہا تھا پریشر فیکٹر کے غلط استعمال سے بل زیادہ بھیجے گئے اور گیس کے نئے سلیب بنانے میں بھی غلطی ہوئی۔

انہوں نے صارفین کو اضافی رقم واپس کرنے کی یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں اس دوران صارفین سے کہا گیا کہ وہ گیس بلوں کی زیادہ سے زیادہ اقساط کرالیں۔

ذرائع کے مطابق 4 ماہ گزر گئے گیس بلوں کی اقساط کراتے کراتے بل بہت بڑھ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب صارفین یہ بل جمع کرانے سے بھی قاصر ہیں، سوئی ناردرن نے ان صارفین کے میٹر ہی اتارنا شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین