• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، وفا قی مشیر خزا نہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری پراٹارنی جنرل سے جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ )پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری کیخلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ نے رٹ کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیاہے جو آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے ، عبدالحفیظ شیخ کو تا حال وفاقی وزیر مقرر نہیں کیاگیا انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی نہیں اٹھایا۔
تازہ ترین