پشاور( وقائع نگار )تا جر اتحاد پشاور کینٹ کے چیئر مین مجیب ا لر حمن کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے اسٹیشن کمانڈر پشاور کینٹ احمد کمال مروت سے ملاقات کی اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر رانا خاور افتخار ٗ وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ حاجی وارث ٗاور دیگر حکام بھی موجود تھے وفد میں امین حسین با بر محمد شوکت ظفر منہاس فہیم شاہ شامل تھے ملا قا ت میں پشاور کینٹ کے مسا ئل جن میں پراپر ٹی ٹیکس لیز ٹیکس صفائی اور تجاوزات اور شا پنگ بیگ کے حو ا لے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اسٹیشن کمانڈر نے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی