• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشتگرد ریمانڈ پر جیل روانہ

ملتان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو 10 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک خالد محمود نے ملزمان کے خلاف جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔

مبینہ دہشت گردوں کو بہاولپور بائی پاس کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمان اور باسط شامل تھے جو حساس عمارات کو نشانہ بنانے ک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین