• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فجیرہ میں تخریب کاری کا شکار بحری جہازوں کی ویڈیوجاری

اماراتی نیوزایجنسی نے تخریب کاری کا شکار بحری جہازوں کی ویڈیوجاری کردی ہے ۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اس کے دو بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ویڈیو میں صرف ایک سعودی جہاز دکھایا گیا ہے ، سعودی المرزوقہ جہاز میں آگے کے رخ پرایک گڑھا نظرآرہا ہے ، ناروے کے جہاز کے بھی آگے کی جانب ایک گہرا نشان واضح ہے۔

فجیرہ کے حکام نےبتایا کہ شارجہ کا جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکا ہے تاہم دیگردوجہازبندرگاہ پرہی لنگرانداز ہیں۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹرمیری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ افیئرز کیپٹن عبداللہ حیاس نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے واقعے کے بعد وہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے سبب خام تیل کی سپلائی کو متاثرکرنے کے لیے آئل ٹینکرزکو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین