• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اےٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ

پاکستان کا وفد ایف اےٹی ایف اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے چین روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے وفد کی سربراہی سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفد دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف اےٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دے رکھا ہے، پاکستان نے 29 میں سے 26 اقدامات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اہم اقدامات میں کالعدم تنظیموں کو مالی سرگرمیوں سے روکنا ، ایئر پورٹس اور سرحدوں پر کرنسی اسملنگ روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے بینک کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی چیکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا ہے۔

تازہ ترین