• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اسکور اچھا ہے، میچ ففٹی ففٹی ہے، رمیزراجہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے اسٹار اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آج کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 358رنز کا اسکور بڑا ہی مضبوط اور بہترین ہے، لیکن میں پھر بھی اس میچ کو ففٹی ففٹی سمجھتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکیٹو نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تھوڑا سا اب بھی پریشان ہوں۔

لیکن انگلینڈ کو بھی پہلے سے پچاسویں اوور تک ایسی بیٹنگ کرنا ہوگی جس میں غلطی کا عنصر نہ ہو، اور آج اسکی بیٹنگ کا امتحان بھی ہے۔


تازہ ترین