• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز گائیڈ کی زمین کا مسئلہ، کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز، مانیٹرنگ سیل)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو طلب کرلیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟ عدالت کا واضح حکم ہے گرلزگائیڈ کی زمین پرکوئی قبضہ نہیں ہوگا، راشد شفیق کو کہیں اپنی حد میں رہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دیگی تو کسی اور کو کہیں گے ۔سپریم کورٹ میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ گرلزگائیڈ کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانا چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور راشد شفیق زمین کو خالی کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، لڑکیوں اور انکی ٹرینرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں، گرلز گائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں، شیخ رشید نے ڈی سی کو فون پر کہا عدالتی حکم کی پرواہ نہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟، عدالت کا واضح حکم ہے گرلزگائیڈ کی زمین پرکوئی قبضہ نہیں ہوگا، شیخ راشد شفیق کو کہیں اپنی حد میں رہے۔

تازہ ترین