• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے 131گیندوں پر 151رن بنا کر انگلینڈ میں 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔


انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، امام نے 23 سال 153 دن کی عمر میں کارنامہ انجام دیا۔

اس سے پہلے کپیل دیو نے 1983 میں چوبیس سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رن کی اننگز کھیلی تھی۔

امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے 151 رنز بنا کر فخر زمان کو 138 رنز کے ریکارڈ سے محروم کردیا۔

 امام الحق پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین