• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاراور پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران سوشل میڈیا پر اُن پر ہونے والی تنقید پر دلچسپ جوابات دیے۔

فلم ریس کے ہیرو سیف علی خان نے کچھ روز قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ارباز خان کے شو ’کوئک ہیل پنچ‘ میں شرکت کی ، شو میں انٹرویو کے دوران ارباز خان نے سیف علی خان کو سوشل میڈیا پر اُن کے متعلق کچھ کمنٹس پڑھ کر سنائے جس میں سیف پر پٹودی خاندان کا نواب ہونے پر تنقید کی گئی تھی۔


سیف علی خان نے اُن کمنٹس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ مجھے نواب بننے میں کبھی دلچسپی نہیں رہی بلکہ میں کباب کھانے کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں، میں نوابی نہیں کبابی ہوں۔‘

شو کے میزبان ارباز خان نے اُنہیں ایک اور تبصرہ پڑھ کر سنایا جس میں سیف علی کے پہناوے پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے سونم کپور کی شادی پر صرف سادہ سا سفید کُرتا پہنا۔

سیف علی خان نے اس بار جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ شادی سونم کپور کی تھی میری نہیں‘ جس پر ارباز اور سیف علی دونوں ہنس پڑے۔

تازہ ترین