• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے نامور اداکار ٹائیگر شروف نے خود کو ’غریبوں کا ہرتیک روشن‘ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ اگلی فلم میں اپنے آئیڈیل اداکار ہرتیک روشن کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں جلد جگہ بنانے والےاور معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کو اُن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔


ٹائیگر شروف نے اپنی فلم کی کامیابی پر ملنے والی مبارک باد کے جواب میں کہا کہ اُنہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ اتنی جلدی انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب اُنہیں’’ٹائیگر شروف‘‘ کے نام سےہی انڈسٹری میں پہچانا جاتا ہے نا کہ لوگ انہیں جیکی شروف کا بیٹا کہہ کر پکارتے ہیں۔

ٹائیگر شروف نےانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اگلی فلم میں بہترین اداکار اور ڈانسر ہرتیک روشن کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گےجبکہ ہرتیک روشن کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ٹائیگر نے کہا کہ ہرتیک روشن اُن کے آئیڈیل اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔

باغی اداکار نے مزید کہا کہ وہ خود کو ’غریبوں کا ہریتک روشن‘ سمجھتے ہیں اور ٹائیگر کے خیال میں اُن کا اور ہریتک کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ ٹائیگر شروف نے کہا کہ اُنہیں ہریتک کے ساتھ کام کرنے کی جہاں بےحد خوشی ہے وہیں گھبراہٹ بھی ہے۔

تازہ ترین