• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے‘‘

سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اب پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے تمام کیسزمیں عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کرنے کے بعد عدالت سے باہرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اورمعیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیںہے، جس کےپاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کووائٹ کر لے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، وہ انگاروں پر چل جائے گا۔

تازہ ترین