• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کھیل کے دوران دھونی کئی بار غلطیاں کر تے ہیں‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادیو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہمندرا سنگھ دھونی میدان میں کئی بار اپنی ٹپس دے کر غلطیاں کر جاتے ہیں مگر اُس وقت اُنہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای اے ٹی کرکٹ ریٹنگ ایوارڈ کی تقریب کے دوران کلدیپ یادیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ اکثر دھونی میدان میں کھیلتے ہوئے غلطیاں کر جاتے ہیں مگر اُس وقت اُنہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا ، کیوں کہ وہ بہت کم بات کرتے ہیں اور صرف اوورز کے اختتام پر ہی بات کرتے ہیں وہ بھی جب وہ بہت ضروری سمجھیں۔‘

بھارتی اسپنر کلدیب یادیو نے کہا ہے کہ اکثر دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی اوورز کے دوران باؤلرز کو ٹپس دے رہے ہوتے ہیں ، مگراُنکی ٹپس ہمیشہ سہی نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب  کلدیپ یادیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ میڈیا پر چلنے والی ساری خبریں جعلی اور بے بیناد ہیں اور اُن کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ایم ایس دھونی کے لیے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔

تازہ ترین