• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

7دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

ایونٹ میں فیشن کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے جو کہ 18مئی کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین