• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کالونی، گھر میں پراسرار گولی لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مچھر کالونی میں گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 45سالہ شمروز زوجہ رشید احمد کے نام سے کی گئی،قتولہ کے شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتولہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی،جبکہ ذرائع کہتے ہیں کہ مقتولہ کا بیٹا اپنی پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی جو اسکی ماں کو لگ گئی ،پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہو ئے واقعے کو پراسرار قرار دیا ہے۔
تازہ ترین