• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری کے سماجی رہنما راجہ عبدالرزاق خان انتقال کرگئے

بری (نمائندہ جنگ)بری میں مقیم آزاد کشمیر کے علاقے ٹہجرہ سرساوہ کی سماجی شخصیت حاجی راجہ عبدالرزاق خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم 60ء کی دہائی میں محنت مزدوری کی خاطر برطانیہ آئے۔ ٹیکسی کے پیشے سے وابستہ رہے، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، ان کی زیرنگرانی آبائی علاقے میں ہاسپٹل کئی سالوں سے نادار اور بے سہارا انسانوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ مرحوم راجہ فیاض خان، راجہ شہزاد خان، راجہ نواز خان کے حقیقی ماموں تھے کمیونٹی کی مختلف شخصیات کی جانب سے راجہ عبدالرزاق خان کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ مرحوم نے محنت مزدوری کرکے دنیاوی مال دولت جمع کرنے کے بجائے مخلوق خدا کی خدمت کا بیڑا اٹھایا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تازہ ترین