• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوش نگر ،ٹرک بے قابو ،5کاروں اور 5 موٹر سائیکلوں کو نقصان،راہگیر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاپوش نگر میں مشروبات سپلائی کرنے والا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا ، ناتجربہ ڈرائیور نے 5کاروں اور 5 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچاکر دکان کا شیڈ بھی توڑ دیا ،جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ، جسے فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں اس کی شناخت 65سالہ فضل کے نام سے ہوئی ۔
تازہ ترین