• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مفاد کے دشمن بجلی چوروں کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا، وزارت بجلی

اسلام آباد (حنیف خالد)حکومت پاکستان وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کے لئے شروع کی گئی خصوصی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے اورآئیسکو چیف چوہدری شاہد اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک او ر قوم کے وسیع تر مفاد میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے,انھوں نے آئیسکو کی تمام فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں آئیسکو کے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیسا تھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں یک سو ہو کر بجلی چوری میں ملوث مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہو جائیں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان قومی دشمنوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کریں۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اور بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔
تازہ ترین