• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے بحالی، تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی کے ضمن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شروع کئے جانے والے اس آپریشن کے پہلے روز 13 ہزار 3سو 19مربع گز زمین واگزار کروالی گئی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ کے مطابق بدھ کو پہلے دن آپریشن کا ضلع شرقی، گلشن اقبال میں اردو کالج اسٹیشن کے مقام پر کیا گیا، یہاں سے قریباً 3سو جھونپڑیاں اور پختہ تعمیرات گرا کر قبضہ کی گئی 13 ہزار 3سو 19مربع گز ریلوے کی زمین واگزار کروالی گئی۔
تازہ ترین