• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے روش نہ بدلی تو راست اقدام پر مجبور ہونگے،وفاق المدارس

ااسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاقی المدارس پاکستان نے مدارس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے چھاپوں اور تلاشی کے بہانے چادر و چاردیواری کی پامالی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیاہےکہ مدارس میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور دینی اداروں کا ماحول خراب کرنیکی روش ترک کی جائے،اگر حکمرانوں نے روش نہ بدلی تو راست اقدام پر مجبور ہونگے،آئندہ جمعہ یوم احتجاج کے طور پرمنایا جائیگا، چھاپے اور کوائف طلبی مذاکرات کو سبوتاژ کرنیکی سازش ہے، وفاق المدارس کے ناظم پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا نذیر فاروقی،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا ادریس حقانی،مولانا قاری سہیل عباسی، مولانا عبدالکریم،مولانا بشیر احمد اور دیگر نے جامعہ محمدیہ میں علماء کے اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سرچ آپریشن پر اعتراض نہیں تاہم اداروں کی بے حرمتی اور لوگوں کی تذلیل سے گریز کیاجائے۔
تازہ ترین