• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کاپولیس فیسیلی ٹیشن سنٹرکا دورہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پولیس فیسیلی ٹیشن سنٹر ایف 6کا دورہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فیسیلی ٹیشن سنٹرز میں خصوصی ڈیسک بنائے جا رہے ہیں جہاں انکی شکایات کا بروقت ازالہ ہو گا۔ اوورسیز پاکستانیز کی زیادہ تر شکایات انکی جائیدادوں پر قبضہ کی مد میں درج ہوتی ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کورٹس کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے۔ اُنکی تمام شکایات فوری دور کی جائینگی۔
تازہ ترین