• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول کی چاردیواری گرانے کا نوٹس لیا جائے‘ اقلیتی اراکان اسمبلی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کے موجودہ اور سابق اقلیتی ممبران نوید عامر جیوا، رومینہ خورشید عالم، ڈاکٹر درشن، آسیہ ناصر نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد دائود کالونی میں کانوینٹ بوائز اینڈ گرلز سکول جسے سمرنا چرچ آف پاکستان کے بشپ افتخار اندریاس 2007ء سے چلا رہے ہیں کی چاردیواری گرانے کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکول سے ملحقہ زمین ایڈیشنل کلکٹر فیصل آباد کی جانب سے دی گئی تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ واسا انتظامیہ فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اس حوالے سے بازپرس کی جائے۔
تازہ ترین