• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کااندراج مستقل یا عارضی پتوں کے مطابق یقینی بنایا جائے‘ضلعی الیکشن کمشنر

کوئٹہ(پ ر) ضلعی الیکشن کمشنر عباس علی نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 27 کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی اور پتہ پر درج تھا ان کو 31 دسمبر 2018ء تک سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ووٹ کو شناختی کارد پر درج کسی بھی پتہ پر منتقل کروالیں ایسے تمام رائے دہندگان جو اس سہولت کے پیش نظر اپنے ووٹ کو منتقل نہیں کرواسکے ان کے ووٹ مذکورہ بالا قانون کی روشنی میں غیر موثر ہوگئے ،اس صورتحال کے پیش نظر آئین کی شق 219(اے) اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 36 میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ووٹ کے بنیادی حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور رائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے ایک محتاط اندازے کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج 8 سے 10 فیصد رائے دہندگان کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں انتخاباتی فہرستوں کی نظر ثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جو کہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کو شناختی کارڈ پر درج پتوں پر منتقل کیا جائیگا اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو یہ سہولت دی جارہی ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کرواسکیں جس کیلئے وہ رجسٹریشن افسر / ضلعی الیکشن کمشنر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن افسر کے دفاتر میں 31 مئی 2019ء تک فارم نمبر 21 جمع کرواسکتے ہیں۔
تازہ ترین