• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 100سے زائد کنٹینرز تباہ ،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 100سے زائد کنٹینرز احتیاطی تدابیر اور مرمت نہ ہونے کے باعث تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ، کنٹینرز نہ ہونے کے باعث شہر کی سٹرکوں اور اہم مقامات پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ ہیں ، کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود کمپنی کے آفیسران نے کنٹینرز کی مرمت میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے، بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں چھوٹے بڑے 200 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں جن کو سٹرکوں اور اہم مقامات پر رکھ کر کوڑا اکھٹا کیا جاتا ہے لیکن گذشتہ6 ماہ سے کنٹینرز کی مرمت نہ ہونے کے باعث 100سے زائد کنٹینرز تباہ ہو کر رہ گئے ہیں جنہیں آفیسران نے مرمت کرانے کے بجائے سٹرکوں سے اٹھوالیا ہیں جس سے اہم س علاقوں ،ٹرکوں اور چوراہوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
تازہ ترین