• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر10سال قید بامشقت کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل پرسزاکالعدم قرار دے کرماتحت عدالت کو مقدمے کی ازسرنوسماعت کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم رئیس محمد کو تھانہ ہنگوٹل نے17مئی2017ء کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 42کلوگرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو 10سال قید بامشقت کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم پرفردجرم عائد کرنے کیلئے مطلوبہ ضابطے پورے نہیں کئے۔ علاوہ ازیں جن دفعات کے تحت سزادی گئی وہ بھی درست نہیں لہٰذاسزاکالعدم قرار دی جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرمقدمے کے ازسرنوسماعت کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین