• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔


رینجرز اعلامیہ کے مطابق مبینہ ٹاؤن، سرسید اور مدینہ کالونی کے علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان یٰسین، عامر جان اور مصطفی نیازی عرف مُستی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

بوٹ بیسن اور سر سید کے علاقوں میں کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان ارباز خان، شمس الرحمان عرف کاکو، محمد عامر عرف عامر اور محمد فیضان عرف مغل کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف رینجرز نے ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے ماتلی میں امام واہ جاگیر کینال RD-85 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 25کلو میٹر نہری علاقے کے 12 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چور ی میں ملوث8 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔

علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین