• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون رکن بیمار بچےکو بلوچستان اسمبلی میں ساتھ نہ لیجانے دینے پر افسردہ

بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن ماہ جبیں شیراں چند دن قبل جب اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ جب اسمبلی میں کر آئیں تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ اسمبلی کے رولز کے مطابق ایسا نہیں کر سکتیں۔

اُس وقت تو بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ اسمبلی کو ایوان چھوڑ کر جانا پڑا لیکن اس واقعے کے بعد وہ اسمبلی سمیت ہر سرکاری محکمے میں شیرخوار بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔

انکا کا تعلق ضلع کیچ سے ہے اور وہ پہلی مرتبہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر  رکن منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و ترقی نسواں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ جبیں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچےکی بیماری کی وجہ سے اسے اسمبلی اجلاس میں لے کر گئی تھیں، کیونکہ گھر میں کوئی اسکا دیکھ بھال کرنے والا نہیں تھا۔

چونکہ میں نے کئی ممالک کے حوالے سے یہ دیکھا تھا کہ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کرتی ہیں، اس لیے میں بھی اپنے  بیمار بچے کو ساتھ لے آئی تھی لیکن مجھے وہاں تلخ تجرنے کا سامنا کرناپڑا۔

ماہ جبیں نے انتہائی دکھ کے ساتھ بتایا کہ مجھے زیادہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ اس معاملے پر خواتین اراکین بھی خاموش تماشائی بنی رہیں۔حالانکہ یہ ایک خالص انسانی ہمدردی کا معاملہ تھا۔

تازہ ترین