• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 کم عمر موٹرسائیکل لفٹر گرفتار،درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 کم عمر موٹرسائیکل لفٹر آدم اور منصور کوگرفتار کرکے چوری کی گئیں 2موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر میہسر نے بتایا کہ ملزمان کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ،مسجد، گھروں اور دفاتر کے باہر سے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے،جبکہ کئی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے بعد پیٹرول ختم ہونے پر دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیں،گرفتار دونوں بچوں کو اینٹی کار لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔‎
تازہ ترین