• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن،حدیدہ میں پھر جھڑپیںشروع، امن معاہدے پر عمل معطل

صنعا (جنگ نیوز)یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں اور عرب ملکوں کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی حامی فورسز کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔جھڑپوں کا آغاز بدھ کو ایسے وقت ہوا جب حوثی باغیوں کے شہر سے انخلا کا سلسلہ جاری تھا۔ باغیوں نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہفتے کو حدیدہ اور دو دیگر بندرگاہوں سے انخلا شروع کیا تھا جو لڑائی کے باعث معطل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین