• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے معروف نعت خواں مولانا رمضان فریدی انتقال کرگئے

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سرزمین برطانیہ میں کئی عشروں سے بارگاہ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والے مولانا محمد رمضان فریدی رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے اختتامی لمحات میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی اچانک وفات پر ورلڈ مسلم فیڈریشن کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر اللہ شاہ، پیر منور حسین شاہ جماعتی، انٹر نیشنل مسلم فورم کے چیئرمین صاحبزادہ محمد چشتی، امام حفیظ الرحمن چشتی، حافظ فاروق، پیر عمران ابدالی، حضرت پیر نورالعارفین صدیقی، خلیفہ عبدالخالق مجددی، خلیفہ صوفی، صفدر حسین ہارونی و دیگر علما، مشائخ نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور دعا فرمائی کہ رب کریم مرحوم کی آخرت کی منازل آسان فرمائے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ان کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
تازہ ترین