• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی فرض شناسی،10 تولہ سونا اور دیگر سامان مالک کے حوالے کر دیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) سٹیلائٹ ٹائون پولیس نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ملنے والا دس تولہ سونااور دیگر گھریلو سامان دکی کے مالک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق 13 مئی کوسٹیلائٹ ٹاون پولیس کو ایک لاوارث بیگ ملا جس میں دس 10 تولہ سونا اور گھریلو سامان تھا، پولیس نے مالک کی تلاش کیلئے صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سے رابطہ کیا انکی مدد سے بیگ کے مالک دکی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ کو تلاش کر لیا ،گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ایس ایس پی نذر جان ٗ ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ اور اے ایس پی قاضی علی نے دس تولے سونا اور دیگر گھریلو سامان ان کے حوالے کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
تازہ ترین