• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل لوگوں کو مسلط کرنے والے ناکامی کے ذمہ دارہوں گے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،رحیم الدین ایڈوکیٹ اورمیراسحاق ذاکرشاہوانی نے روپے کی قدرمیں کمی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کے ارسطو اسدعمرکی ناکامی کے بعدمشرف دورکے وزیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کومشیرخزانہ بنانا، مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے رضا باقر کوسٹیٹ بینک کا گورنرتعینات کرنے اورشبرزیدی کوایف بی آرکا چیئرمین متعین کرنے کے بعداگر معاشی صورتحال بہترنہیں ہوئی تواس کاذمہ دارکون ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی مسائل پرپوری قوم اورسیاسی قیات کوگہری تشویش ہے،جعلی حکومت کے پاس معاشی پالیسی نہیں ہے اس لئے معاشی بحران روزبروزملک میں بڑھ رہاہے پتہ نہیں ڈالرکی اڑان کہاں جاکررکے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن قوتوں نے نااہل لوگوں کاٹولہ ملک پرمسلط کیا وہ بھی اس ناکامی کے ذمہ دارہوں گے۔ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ نااہل ٹولہ سے ملک کونجات دلائی جائے اوردوبارہ شفاف انتخابات کرکے اہل قیادت ملک کوفراہم کی جائے ۔
تازہ ترین