• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم 31 مئی کو او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ دورے میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورے سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ 28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین