• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ای ڈی بلب یا ٹیوب کی بلیو لائٹ آنکھ کیلئے نقصاندہ

پیرس (اے پی پی) فرانس کی وزارت صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب یا ٹیوب کی بلیو لائٹ آنکھ کے ریٹینا کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور نیند کے قدرتی عمل میں خلل ڈال سکتی ہے۔ صحت سے متعلق وزارت کے نگران ادارہ کی رپورٹ کے مطابق طاقت ور ایل ای ڈی لائٹ فوٹو ٹاکسک ہے جسے سے ریٹینل سیلز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اورنظر ختم ہوسکتی ہے جس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ گھر یا دفتر میں ایل ای ڈی لائٹ کے سامنے کم سے کم بیٹھنے کی کوشش کی جائے۔ آنکھوں کے علاوہ ایل ای ڈی دیگر جسمانی افعال کو بھی متاثر کرتی ہے بالخصوص ضعیف افراد اعصابی تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایل ای ڈی لائٹ کا گھروں دفاتر اور صنعتی شعبہ میں استعمال بڑھ گیا ہے جس کے سبب اس کے نقصان دہ اثرات میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم ایل ای ڈی ٹیب، سیل فونز اور لیپ ٹاپ کی سکرین آنکھوں کے لئے مضر نہیں۔
تازہ ترین