• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں‘شاہ محمود

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے بطور ڈیفیکٹو نائب وزیر اعظم بننے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں‘ اپوزیشن کی تحریک کاکوئی جوازنہیں‘اگر سڑکوں پر آنے سے مہنگائی ختم ہو جاتی ہے تو کل میں بھی نکل آتا ہوں ۔ ایک انٹرویوکے دوران انہوں نے کہا کہ ’آئین پاکستان کے مطابق صرف ایک وزیراعظم ہوتا ہے اور وہ عمران خان صاحب ہیں۔ کیا اس کی کوئی آئینی گنجائش ہے‘نہ کوئی گنجائش ہے، نہ ضرورت ہے اور نہ کوئی ہے۔
تازہ ترین