• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں خاتون رکن پارلیمنٹ کا حجاب میں خطاب

ویانا(آئی این پی ) آسٹریا میں پرائمری سکولوں میں حجاب پر پابندی کے فیصلےکو خاتون رکن پارلیمنٹ مارتھا بیسمین نے مسترد کر دیا۔پارلیمنٹ میں حجاب میں خطاب کے دوران خاتون رکن مارتھا بیسمین نے تمام ارکان سے سوال کیا کہ کیا اس طرح حجاب پہن لینے سے کچھ بدل گیا، کیا میں اب آسٹریا میں پیدا ہونے والی رکن پارلیمنٹ مارتھا بیسمین نہیں رہی۔مارتھا نے اپنے خطاب کا آغاز مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے باور کرایا کہ یہ نفرت انگیز مہم کا نتیجہ ہے کہ مسلمان خواتین کو صرف حجاب پہننے کی وجہ سے سڑکوں پر تنگ کیا جاتا ہے اور نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین