• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی مفتی منیب، پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا منیب الرحمن اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت بھیج رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔


فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سائنسی بنیادوں پر یہ انتہائی آسان کام ہے،چاند کے اصل مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین