• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کا تنازع،ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادرن بائی پاس کے قریب زمین پر قبضےکے تنازعے فارم ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے فائرنگ سے ہلاکتوں کا نوٹس لیکر ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود نادرن بائی پاس ،افغان کٹ ،انڈس ٹاؤن کے عقب میں واقع فارم ہاوس میں دو گرپوں کے درمیان تلخ کلامی پر ایک گروہ کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا لاشوں اور زخمیوں کو ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں زخمی بھی دم توڑ گیا ،ایس ایچ او گلشن معمار کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہ آغا ،محمد آصف شہوانی اور دولت خان کے نام سے ہوئی ہے ،اسلم ابڑو اور شاہ آغا کے کے گروپوں کے درمیان 12ایکٹر زمین پر قبضے کا تنازع چل رہا تھا اسلم ابڑوگروپ کے کارندوں نے مذکورہ زمین پر سوسائٹی کے پلاٹس کی فروخت شروع کی تو شاہ آغا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچا اور تلخ کلامی ہوگئی جس پر اسلم ابڑوگروہ کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ،ذرائع کہنا ہے کہ قبضہ کے تنازع میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کچھ کالی بھیڑیں بھی ملوث ہیں جبکہ تھانہ پولیس کو ابتدائی طور پر فائرنگ کے بارے معلومات ہی نہیں تھی پولیس کو اطلاع ریکسیو ادارے کے ذریعے ملی ،پولیس نے واقعے کی تفتیش کادائرہ بڑھا دیا ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔

تازہ ترین