• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندی پھر سر اٹھا رہی ہے،حکومت نوٹس لے،ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے،حکومت نوٹس لے ، اہلسنت کی مساجد پر قبضے کرکے انتہا پسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں،ہم امن پسند ہیں مگر کوئی ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے،آئین وقانو ن کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مذہبی افراتفری پھیلانے والے قانون شکن انتہاپسند ہیں،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے اہلسنت کی آبیاری کیلئے جو جدوجہد کی اس نیک مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس ناظم آباد میں محفل نور قرآن وعرس بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پیر سید مظفر حسین شاہ،پیر غلام رضوان،علامہ اشرف گورمانی،علامہ حافظ رضا مہروی،علامہ محمد آصف مصطفائی،پیر سید محبوب حسین نظامی،مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، علامہ ظہور قادری،علامہ طارق المدنی،علامہ ریاض قادری،علامہ محمود ساسولی،خلیل وارثی،سماجی رہنما جمال سیٹھء،خرم شہزاد،فنکار شہزاد ملک،قاسم جلالی،ویگر علماء ومشائخ اور تاجر وسیاسی جماعتوں کے رہنما ثناء خواں الحاج رضوان قادری،الحاج محمد ساجد قادری، سید آفتاب چشتی،محمد جنید قاسمی،فہد غوث قادری سید شایان ہاشمی،حافظ انس قادری،محمد کامران قادری و ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین