• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شعبان امریکہ پہنچ گئے

سلائو (اورنگزیب چوہدری) سابق مشیر، وزیراعظم آزاد کشمیر، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی کوآرڈینیٹر امریکہ و یورپ چوہدری شعبان پاکستان سے لندن واپسی پرایک دن قیام کے بعد امریکہ پہنچ گئے، چوہدری شعبان امریکہ میں اپنی بڑی ہمشیرہ جو بیمار ہیں کی تیمارداری کریں گے، وہ امریکہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چوہدری شعبان نے امریکہ سے جنگ لندن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بڑی بہن کی بیماری کی وجہ سے انہیں اچانک امریکہ آنا پڑا، انہوں نے کمیونٹی سے اپنی ہمشیرہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین