• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے،نیب کراچی کی ثبوت سامنے آنے پر انکوائری انوسٹی گیشن میں بدلنے کی سفارش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو( نیب ) کراچی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے پر شروع کی گئی انکوائری میں ثبوت سامنے آنے پر انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی سفارش کر دی ہے، نیب ریجنل بورڈ کی میٹنگ میں کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیس کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی سفارش کرتے ہوئے اسے منظوری کے لیے اسلام آباد ہیڈ آفس بھیج دیا ہے دریں اثنا اجلاس میں سندھ پرونشل کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ افسران کے خلاف سندھ کو آپریٹیو بینک میں بڑے پیمانے پر فراڈ اور اس کی غیرقانونی نیلامی کرنے پر ریفرنس فائل کرنے کی بھی سفارش کر دی،ترجمان نیب کے مطابق نیب ہیڈ آفس سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین